178

واہ کینٹ پولیس کی کاروائی 4موٹر سائیکل چور گرفتار

واہ کینٹ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)واہ کینٹ پولیس کی بین الصوبائی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی،چار موٹرسائیکل چور گرفتار 06 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد،گرفتار ملزمان میں ارسلان، دانش، رضوان اور حسن شامل ہیں، ملزمان ارسلان،دانش اور حسن اشتہاری مجرمان ہیں۔ایس پی پوٹھوہار کی ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش، برآمد کردہ موٹرسائیکل قانونی پراسس کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جائیں گے، ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت اور قرارواقعی سزا سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں