161

واپڈا کی غفلت،کلرروڈ پر واقع نجی سکول کو لاکھوں کا نقصان

ساگری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)واپڈا کی غفلت کا شاخسانہ نجی سکول کو لاکھوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق روات کلرسیداں روڈ پر واقع نجی سکول الصدیق سکول کے اوپر سے گزرنے والی مین لائن میں سپارکنگ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جسے آفس ،لیب جل کر راکھ ہو گیا سکول پرنسپل افضال نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ حادثہ سکول کے اوپر سے گزرنے والی مین لائن میں سپارکنگ کیوجہ سے پیش آیا ہم اس سے قبل محکمہ واپڈا کو متعدد بار اطلاع کر چکے تھے مگر محکمہ نے کان نہیں دھرے انھوں نے بتایا کہ حادثے کی وجہ َسے سکول مین آفس، لیب اور کمروں کے موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا ریسکیو کی گاڑیاں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھائی جبکہ واپڈا کے ملازمین یہ کہہ کر واپس چلے گئے کہ بارش ہے بجلی صبح بحال کریں گے یاد رہے کہ دھماکہ ہونے کی وجہ سے ساگری فیڈر مکمل طور پر بند ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں