149

والدین پر تشدد اور گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

راولپنڈی(نمائندی پنڈی پوسٹ )واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،والدین پر تشدد اور گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے عثمان نے اُن پر تشدد کیا اور گھر سے نکال دیا،واہ کینٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں