راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ)صادق آباد پولیس کی فوری کاروائی،والدکو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ناخلف بیٹا گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا فیصل جائیداد اپنے نام کروانے کے لیے اس کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے، صادق آباد پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم فیصل کو گرفتار کرلیا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک اور جھگڑا ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے
104