وارث خان پولیس کی کارروائی چوری میں ملوث کرایہ دار گرفتار

راولپنڈی تھانہ وارث خان پولیس نے چوری اور نقب زنی کی واردات میں مطلوب ایک کرایہ دار کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل شہری کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی۔ ملزم مذکورہ گھر میں کرایہ دار کے طور پر رہ رہا تھا اور شہری کی غیر موجودگی میں

گھر سے قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کی نشاندہی پر 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چار قیمتی رولکس اور راڈو گھڑیاں، 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور تقریباً اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے آئی فون اور ایئر بڈز برآمد کر لیے ہیں۔