مری ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال سترہ میل بہارہ کہو میں مریض حکومت کی طرف سے فراہم کردہ صحت کارڈ کی سہولت سے محروم ہو گئے مری سے کینسر کی ایک مریضہ کو صحت کارڈ پر علاج کرنے سے انکار کر دیا گیا مریضہ کے لواحقین نے ہسپتال کے اس ناروارویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لیکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں ساجد محمود عباسی سکنہ گوہڑہ یو سی مسیاڑی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میری بیوی جو ایک عرصہ سے ویرین کینسر کی مرض میں مبتلا ہے چند دن قبل اس کا چیک اپ ڈاکٹر اکبر نیازی ہسپتال سے کرایا گیا جس پر ڈاکٹر نے مریضہ کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرانے کے لئے ایڈوائز کیا توانہوں نے مریضہ کے علاج پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے ہسپتال کی انتظامیہ سے صحت کارڈ کی سہولت مانگی تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے ہمارے واجبات روکے ہوئے ہیں اب یہ سہولت آپ کو فراہم نہیں کی جائے گی حالانکہ اسلام آباد کے دیگر ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت بدستور فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا یہاں پر آنے والے مریض صحت کارڈ کی سہولت نہ ملنے پر شدید اذیت سے دو چار ہیں۔یہاں پر مریضوں کے چیک اپ پر بھی بھاری فیس وصول کی جاتی ہے جس سے اکثرمریض علاج کرانے سے محروم رہ جاتے ہیں اور زندگی سے بھی ہاتھ دو بیٹھتے ہیں انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں فوری طور مریضوں کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے۔
