133

واثق قیوم نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلا ف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد راولپنڈی سے منتخب ہونے والے ایم پی اے واثق قیوم عباسی نے تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے الیکشن کمشین نے کاغذات نامزدگی کے لیے ہفتہ پانچ بجے تک کا وقت مقرر کر رکھا ہے اس سےقبل اسپیکر کی ووٹنگ میں تحریک انصاف کے سبطین خان 185 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر 175 ووٹ لیکر ناکام رہے تھے ،واثق قیوم عباسی 2018 کے انتخابات میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی 12 سے چودھری نثار علی خان کو شکست دیکر اسمبلی پہنچے تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں