وائرلیس سیٹ اٹھائے سفید کرولا کار سوار گینگ کی تھانہ چکری کی حدود میں گن پوائنٹ پر شہریوں کی تلاشی لیتے ہوئے لوٹ مار ایک اور واردات، آٹو کلر کمپنی کے کیشئر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار.سفید کرولا کار سوار دو رکنی گینگ نے منگل کی رات تقریباً آٹھ بجے چکری انٹرچینج کے قریب فرنیچر پالش کا سامان فروخت کرکے راولپنڈی واپس آنے والے آٹو کلر کمپنی کی لوڈر گاڑی کے ڈرائیورطارق محمود شاہ،قمر جاوید کیشئیر سمیت لوڈر منصور کو (“وائرلیس سیٹ”) دکھا کر روک لیاطارق محمود شاہ کے مطابق کرولا کار سوار اشخاص کی عمریں تقریباً 40/45 سال لگ رہی تھیں جبکہ گاڑی کا نمبرAMK/944 پڑھا گیا،کے ڈرائیور نے وائرلیس سیٹ دکھا کر اپنی گاڑی ہماری گاڑی کے آگے لگا کر روک لی۔طارق محمود کے مطابق ان میں سے ایک نے پسٹل نکال کر ہمیں نیچے اتار کر تلاشی لی اؤر کیشئر قمر جاوید کے پاس سے356700 روپے نقدی چھین لی اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر راولپنڈی کی جانب فرار ہوگئےذرائع کے مطابق تھانہ چکری راولپنڈی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ ضلع راولپنڈی میں حالیہ چند ماہ میں ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سرکاری ملازم ظاہر کرکے تلاشی کے دوران نوسرباز گینگ نے شہریوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی چھین لی،جن میں اوورسیز پاکستانیوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے اپنے گھروں کو جاتے ہوئے راؤلپنڈی پولیس کے پوٹھوہار اور صدر ڈویژن میں ٹارگٹ کیا گیا۔،جبکہ یہ نوسرباز گینگ راولپنڈی پولیس کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئےتسلسل کے ساتھ شہریوں کی تلاشی لے کر گن پوائنٹ پر لوٹ مار میں مصروف ہے
97