پشاور (حذیفہ اشرف) گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت یا شوق نہیں بلکہ ملکی مجبوری ہے۔ اگر مل کر کام نہیں کریں گے تو ملک کو نقصان ہوگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ “دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہیں لیکن حالات بہتر ہو رہے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا ہے، لیکن چونکہ ملک میں تین بڑی سیاسی جماعتیں ہیں، اس لیے کسی نہ کسی دو جماعتوں کو مل کر ملک چلانا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکن اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ خیبر پختونخوا کے حقوق ڈنڈے سے نہیں بلکہ بات چیت سے ملیں گے۔ سلیم حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والا معاہدہ انہوں نے خود نہیں دیکھا، اور مریم نواز ان کی بہن ہیں، اسے غصہ نہیں ہونا چاہیے تھا، حالیہ بیان بازی نہیں ہونی چاہیے تھی۔
اہم خبریں
رمضان المبارک میں قرآن مجید سے جڑنا اور اسے اپنی عملی زندگی میں اختیار کرنا سعادت مند ہونے کی نشانی ہے ، مولانا محمد اعجاز
*اٹک: شکردرہ موڑ کے قریب 20 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا*
پنجاب، انٹرن شپ پروگرام،50 ہزار ماہانہ وظیفہ ملے گا
190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست،نیب پر جرمانہ
دیامر،تیزبارش اور لینڈ سلائیڈنگ شاہراہِ قراقرم بند
پھوپھی نے رشتے میں رکاوٹ بننے والی 3 سالہ بھتیجی قتل کرڈالی
رکشہ،موٹر سائیکل کے عید تک چالان نہ کرنے کا فیصلہ
ڈی پی او اٹک اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت یومِ شہادت حضرت علیؓ کے جلوسوں کے حوالے سے اہم اجلاس
حکومت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شہری و دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ذیشان رفیق
اٹک ۔ قماربازوں کے خلاف کاروائی، 04 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم مالیتی 07 لاکھ 06 ہزار قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج