روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ھے ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن ملکی سیاسی قیادت دست و گریباں ھے ۔عوام کے ووٹ کی طاقت سے اس ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے میں اپنا کردار ادا کرونگا ۔آئندہ انتخابات میں آزاد حثیت سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لونگا ۔گالی اور تو تکا ر کی سیاست کا حصہ نہیں بننا۔ پی ٹی آئ میں شامل نہیں ھونگا نہ ھی مسلم لیگ ن میں جا رھا ھوں ۔کس جماعت میں شامل ھونا ھے اس بات کا فیصلہ انتخابات کے بعد حلقے کے عوام کی مشاورت سے کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں سابق چیئرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد کی رھائش گاہ پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ھوے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے مقامی عمائدین یونین کونسل تخت پڑی کی متعدد شخصیات حوالدار بشارت، راجہ اسلم، محمد شکیل،محمد یاسین،محمد قدیر،محمد عبداللہ، محمد نعمان ساکن کوٹلہ، سابق جنرل کونسلر راجہ جہانگیر، چوہدری سعید،راجہ اسرار، راجہ رفیق،راجہ ظفر، راجہ فرزند، راجہ عابد، چوہدری عارف،راجہ گلتاسب، چوہدری طاہر محمود، چوہدری افتخار ساکنان جاوا،نمبردار نعیم، ملک یاسین، ملک سخاوت، ملک ارشد،ملک عنصر، ملک عامر عرف گڈو،ملک شیراز،ملک یاسین،ملک ذیشان، ملک صغیر، ملک رمضان جانی، ملک نقیب،ملک شاہ زیب، ملک فیضان، ملک خضر، ملک جہانگیر،ملک عمران ظفر،ملک تنویر،ملک یاسر، ملک نیامت ملک اجمل۔ محمد اشفاق۔ ملک فیض زمان گاگا۔ ملک آصف۔ ملک ضیاء۔ ملک کامران۔ ملک افضال. ملک بلال ۔صوبیدار محمد جان۔ کمال احمد۔ ملک تنویر بشیر۔ ملک عارف ۔ساکنان پنڈجھاٹلہ۔ یونین کونسل جھٹہ ہتھیال سےملک رفیع۔ ملک عمر ادریس۔ ملک لطیف۔ ملک عتیق الرحمان۔ ملک یاسین ۔جنرل کونسلر شوکت علی۔ ٹھیکیدار شبیر۔ اورنگزیب۔ وسیع الرحمان۔ عجب حسین ۔یوسی بندہ سے سید تبریز حسین شاہ گدی نشین دربار ڈھوک بدھال نے اپنی اپنی برادریوں سمیت مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف چھوڑ کر چوہدری نثار علی خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سابق چئیرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد۔سابق ممبر ایم سی کلرسیداں عابد زاہدی نے بھی خطاب کیا تقریب میں سابق بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
127