60

ن لیگ سے اختلافات ہائی لیول پر پہنچ گئے،گورنر پنجاب کا انکشاف

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گورنر پنجاب سلیم حیدر نے تصدیق کی ہے کہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اختلاف ہائی لیول پر چلا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری ناراض ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد کر کے ہم نے ووٹوں کی قربانی دی، اتحادیوں نے سبق نہیں سیکھا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ناراض ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی دو علیحدہ پارٹیاں ہیں، ن لیگ کے ساتھ پی پی مجبوری میں بیٹھی ہے۔

سلیم حیدر نے مزید کہا کہ جب بھی ن لیگ سے اتحاد ہوا پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا۔ پیپلز پارٹی نے اپنا نقصان کرلیا ملک کا نقصان نہیں ہونے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ اچھا نہیں، حکومت کو پریشانی ہوتی ہے کہ احتجاج کی اجازت دی تو اچھا نتیجہ نہیں نکلا۔گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو جب بھی احتجاج کا موقع دیا، یہ پُرامن رہی نہیں، سیاسی جماعتوں کو پُرامن احتجاج کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کے ساتھ اعتماد کا فقدان ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں