ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نیو ٹاؤن سیاکھ ڈڈیال ٹیوب ویل پرتعینات آپریٹر 4 عدد حاضر ڈیوٹی ایک بھی نہیں چوکیدار 3 عدد حاضر ڈیوٹی ایک جو موٹر بھی آپریٹ کرتا ہے ایک سال پہلے خراب موٹر ورکشاپ بھیجی گئی جو لاپتہ بجلی پاور یونٹ موقع سے غائب بجلی پاور کنٹرولر یونٹ دو سال سے خراب اہلیان نیو ٹاؤن سیاکھ سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق نیوٹاون سیاکھ میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ٹیوب ویل پہ دو موٹرز نصب تھیں ایک خرابی کی وجہ سے میرپور بھیجی گئی جو غائب ہوگئی یا فروخت کر دی گئی کسی کو کوئی علم نہیں۔ باقی جو ایک موٹر ہے وہ بھی گڑبڑ کر رہی ہے آخری ہچکیاں لے رہی ہے کبھی بھی جواب دے سکتی ہے۔ نیوٹاون سیاکھ کیلئے نصب واٹر پلانٹ پہ بجلی کا ایک بڑا یونٹ خراب پڑا ہوا تین چار سال گزرنے کے باوجود ابھی تک اُسے ٹھیک نہیں کروایا گیا۔ باقی چھوٹے دو یونٹ میں سے ایک غائب خدشہ ہے کہ وہ بھی فروخت کر دیا گیا ہے۔موٹرز آپریٹ کرنے کیلیے چار بندے آپریٹر ہیں جو کام نہ کرنے کی تنخواہ لے رہے ہیں۔ جن کی زمہ داری ہے موٹر آپریٹ کرنے کی اُ نکے کی جگہ چوکیدار موٹرز کو آپریٹ کرتا ہے اس پلانٹ پہ سرکاری طور پہ تین چوکیدار ہیں جبکہ حاضر ڈیوٹی صرف ایک ہے جو چوکیداری بھی کرتا ہے اور موٹرز بھی آپریٹ کرتا ہے۔ سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے تنخواہ کہ طور پہ دئیے جا رہے ہیں مگر گھوسٹ ملازمین تنخواہ گھر بیٹھ کر لے رہے ہیں ادارے میں کوئی دیکھ بھال نہیں گھوسٹ ملازم بھرتی کر کہ لاکھوں روپے تنخواہ کے طور پہ دئیے جا رہے ہیں۔ مگر خراب موٹر جس کو ٹھیک ہوکر یہاں نصب ہونا تھا غائب ہے۔ بجلی یونٹ غائب موٹر آپریٹر ز غائب چوکیدار غائب سینیٹری ورکر اپنے کام کے بجائے دوسرے کاموں میں مصروف کوئی بھی اپنی ڈیوٹی اپنی جگہ پہ نہیں دے رہا بلکہ ہر کوئی تنخواہ گھر بیٹھ کر وصول کر رہا ہے محکمے میں کرپشن عروج پہ یہ سب اعلیٰ سطح پہ موجود افراد کی زیر نگرانی ہو رہا ہے جو خراب موٹر ورکشاپ میں بھیجی گئی وہ فروخت کر دی گئی بجلی کا یونٹ بکس فروخت کر دیا گیا۔ عنقریب پانی کا بہت بڑا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جن ملازمین کی جو ڈیوٹیز ہیں وہ اپنی ڈیوٹی ادا کرنے کے بجائے گھروں میں بیٹھ کر تنخوائیں وصول کرنے لگے اس کی سب سے بڑی وجہ متاثرین منگلا ڈیم کے بجائے دوسرے افراد کو سیاسی طور پرمتاثرین کی جگہ بھرتی کرنا ہے۔ اُن کو صرف تنخواہ سے غرض ہے۔اگر کوئی پانی کا بحران پیدا ہوتا ہے یا جو موٹر اور بجلی کا یونٹ غائب ہوئے ہیں اس سے انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ ایک سروے رپورٹ کے دوران یہ سب انکشافات ہوئے ہیں۔ نیوٹاون سیاکھ کو سپلائی کرنے والے ٹیوب ویل پہ ملازمین کی بھر مار سب گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں اگر آپریٹر جس کا کام ہے واٹر پمپ چلانا اگر وہ کام چوکیدار کرے گا موٹرز اور پمپ خراب تو ہوں گے غائب بھی ہوں گی اہلیان نیوٹاون سیاکھ اور اس پمپ سے دیگر ملحقہ آبادی نے محکمہ واٹر سپلائی اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور غائب موٹرز اور بجلی کا یونٹ ٹھیک کراکے ٹیوب ویل پہ نصب کرائیں تاکہ پانی کے بحران سے بچا جائے
217