108

نیو ائیر نائٹ پارٹی،لڑکی چھت سے گر کر جاں بحق

روات (پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ روات کے علاقہ میں نیوائرنائٹ پرجواں سال لڑکی زیر تعمیر پلازہ کی چھت سے گرکر جاں بحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی میں ایک بلڈر گروپ کے زیرتعمیر پلازہ کی چھت پر نیوائرنائٹ پارٹی کا انعقادکیاگیاتھا جس میں سٹاف مدعوتھا جہاں رات بارہ بجے کے بعدکیک کاٹاگیا ۔پارٹی ختم ہونے پر جب لوگ واپس جارہے تھے تو ریسیپشنسٹ صنم سیڑھیوں کے ساتھ لفٹ کیلئے مخصوص جگہ جہاں ابھی لفٹ نصب نہیں کی گئی سے نیچے فرسٹ فلورپر آگری، وہ شدیدزخمی ہوکرموقع پرہی دم توڑگئی ۔ دریں اثناء تھانہ روات کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا،ایس ایچ اوروات ندیم ظفرنے بتایاکہ 40سالہ صوبیدار محمد ممریز اور 35الہ مبشراقبال ہفتہ کی رات موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ چک بیلی روڈپر سڑک کنارے کھڑے پانی کے ٹینکر سے ٹکرلگنے سے ممریزموقع پرجاں بحق جب کہ مبشرزخمی ہوگیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں