204

نیوٹاؤن چکسواری سے بجلی کاٹرانسفارمراورتاریں چوری بجلی منقطع لوگوں کومشکلات کا سامنا

چودھری واجدعلی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
نیوٹاؤن چکسواری سے بجلی کاٹرانسفارمراورتاریں چوری نیوٹاؤن چکسواری سیکٹرڈی کی بجلی منقطع نیوٹاؤن چکسواری سیکٹرڈی کے مکین شدیدمشکلات سے

دوچار نیوٹاؤن چکسواری سیکٹرڈی کے مکینوں کابجلی کی فوری بحالی اورٹرانسفارمرچوری کی تحقیقات کرانے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق متاثرین منگلاڈیم کی آبادی کاری کے لیے نیوٹاؤن چکسواری تعمیرکیاگیانیوٹاؤن چکسواری میں ابھی تک بنیادی سہولیات میسرنہیں ہوسکیں ۔نیوٹاؤن چکسواری میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہیںَ نیوٹاؤن چکسواری سیکٹرڈی سے بجلی کاٹرانسفارمراورچارپانچ پولوں سے تاریں چوری کرلی گئی ہیں جس کی وجہ نیوٹاؤن چکسواری سیکٹرڈی کی بجلی منقطع ہوگئی ہے ۔ نیوٹاؤن چکسواری سیکٹرڈی کے مکین شدیدمشکلات سے دوچارہیں ۔نیوٹاؤن چکسواری سیکٹرڈی نے ٹرانسفارمرچوری پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کمشنرامورمنگلاڈیم ٹرانسفارمرچوری کی فی الفورتحقیقات کرائیں ۔نیوٹاؤن چکسواری میں حفاظتی انتظامات ناقص ہیں آج ٹرانسفارمرچوری ہورہے ہیں کل گھروں میں چوریاں ہوں گی ۔جب ٹرانسفارمرچوری ہوئے توسیکورٹی اہلکارکہاں تھے ۔
محفل میلادالنبیؐکے موقع پر سجادہ نشین پیر عتیق الرحمن نے خطاب سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا
چودھری واجدعلی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
جمعیت علماجموں وکشمیرکے صدر آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولاناپیر محمدعتیق الرحمن ایم ایل اے نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے بندے کوبے شمار نعمتوں سے نوازاہے ۔ اللہ تعالٰی کی ان نعمتوں میں نعمت عظمٰی نبی کریم ﷺ کی ذات پاک ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے نبی کریم کے نور کوپیدافرمایااورآپ ﷺ تمام انبیاء کے آخرمیں تشریف لائے ۔ آپ ﷺ اللہ تعالٰی کے آخری نبی ہیں آپ ﷺ کے بعدقیامت تک کوئی اورنبی پیدانہیں ہوگا۔ جوادب کرتاہے وہ منزل مراد کوپہنچ جاتاہے۔ جوتجاوز کرتے ہیں ان کی دنیااورآخرت دونوں تباہ وبرباد ہیں ۔اہل بیت کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے افواج پاکستان پر ا عتراض کیاجاتاہے ۔ افواج پاکستان دنیاکی بہادرترین افواج ہیں افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں ۔ملت اسلامیہ کاہرفرد افواج پاکستان کی پشت پرہے ۔ محافل سے ایمان مضبوط اورمستحکم ہوتاہے۔ پوری دنیامیں محافل میلاد منعقدہوتی ہیں۔ نبی کریم ﷺ کے غلام آپ ﷺ سے حقیقی عقیدت کااظہار کرتے ہیں۔ موجود نازک دور میں عقائددرست رکھنے کی اشدضرورت ہے۔ وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں جوآپ ﷺ کامیلادمناتے ہیں۔ میلاد وہ مناتے ہیں جن کوآپ ﷺ کی بارگاہ اقدس سے قبولیت کاشرف ملتاہے۔ محفل میلاد وہی مناتاہے جوعشق رسول ﷺسے سرشار ہوتاہے۔ انہو ں نے ان خیالات کااظہار نئی آبادی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفٰےﷺ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ محفل کااہتمام چودھری محمداعجازاوران کے بھائیوں نے اپنے والدمحترم حاجی محمدصادق مرحوم اور ان کے برادران صوبیدار محمدحسین مرحوم کیپٹن محمدسلیم مرحوم حاجی محمدخلیل مرحوم اوراپنی خالہ مرحومہ ومغفور ہ کے ایصال ثواب کے لئے کیاتھا۔ محفل کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیا گیاقاری ذوالفقار احمدصدیقی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ ہدیہ نعت قار ی عارف ندیم سیالوی محمدنعیم قاضی خادم حسین قاضی منیراحمدناصر اقبال سیدعلی اصغر شاہ سیدمحمود حسین شاہ محمدثاقب الزمان محمدمنیراور محمداسلم نے پیش کرنے کاشرف حاصل کیا ۔محفل میں نقابت کے فرائض علا مہ پروفیسر سیداعجاز حسین شاہ کاظمی اوراللہ دتہ بسمل نے انجام دیے ۔محفل میں جماعت اہلسنت جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنر ل علامہ سیدغلام یاسین شاہ گیلانی علامہ مولانا محمدمحفوظ چشتی نائب صدر جمعیت علماجموں وکشمیر ڈویژن میرپور علامہ سیدمحبوب احمد شاہ نقشبندی مولاناحبیب الرحمن مولاناخورشیداحمدمحمدشہزاد ٹھیکیدار محمدداود احسان اعظم حافظ محمدمرتضٰی اعجازی چودھری محمدزبیر صدر انجمن نوجوان اسلام حلقہ چکسواری چےئرمین محمدعرفان حاجی محمدصدیق کاکڑہ ٹاؤن حاجی محمدمنشاء الطاف حسین اسلام آباد اورمحمداحسان سرگودھاسمیت فرزندان توحیدوشمع رسالت کے پروانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
راجہ شہازخان کی صدارت میں چکسواری میں اساتذہ کا اہم اجلاس منعقد
چودھری واجدعلی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
راجہ گل بہار اکرم سیکرٹری جنرل آزادکشمیر سکو ل ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور نے کہاکہ اساتذہ کے حقوق کے لئے آواز بلندکرناہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ متحدہ محاذ اساتذہ پاکستا ن کے احتجاجی پروگرام میں آزادکشمیر کے اساتذہ بھرپور شرکت کریں گے۔ جب تک جسم میں جان ہے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے راجہ شہازخان کی صدارت میں چکسواری منعقدہ اساتذہ کے ایک اہم اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے ۔ اجلاس سے اساتذہ رہنماؤں حاجی اخلاق احمددانش راجہ تصدق حسین راجہ محمدافسر یوسف طاہر عابدسلیمان اعجاز احمدحاجی راجہ تاسب خان اور مظہر اقبال مغل نے بھی خطاب کیا۔ راجہ گل بہار اکرم نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ اساتذہ کے مسائل اجاگرکرنے کے لئے ہرفورم پر آواز بلندکی ہے اورکرتے رہیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ وفاقی وزیر خزانہ 29 مئی کے احتجاج سے قبل ہی اساتذہ کوخوشخبری سنادیں اورگزشتہ سال کیے گئے وعدے بھی کوعملی جامہ پہنادیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عشرت حسین فارمولے عملدرآمدناگزیرہے کیونکہ گزشتہ 6سال سے سکیل ریوائزنہ کرناملازمین کے ساتھ زیادتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہاؤس رینٹ کوفریز کردینااس سے بڑ ی زیادتی ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہاؤس رینٹ کی شرح کوموجودہ پے سکیل پر کیاجائے اور تنخواہوں سے کٹوتیاں فور ی طورپر بند کی جائیں ۔ کنوینس الاؤنس کامعاملہ عدالت میں زیرکار ہے فیصلے تک اکاونٹس آفیسر میرپور اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی نہ کریں ۔ تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہ میں ضم کرکے اضافہ کیاجائے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں