راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جامع اور منظم ٹریفک پلان تیار،نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ٹریفک پولیس کے320سے زیادہ اہلکارتعینات چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کی روک تھام کے لیے 7سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیے گئے ہیں نیو ائیر نائٹ پر چرچ اور مذہبی مقامات پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہےپارکوں اور تفریحی مقامات کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوںو موٹر سائیکلوں کیخلاف کاروائی جاری رہے گی سرکل انچارجز ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرآئض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تمام افسران وجوان محنت اور ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر اداکریں ٹریفک پلان عملدرآمد کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی والدین نیو ائیر نائٹ پر اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کم عمری میں انھیں موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے گریز کریں۔
110