125

نکڑالی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص قتل

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ) یونین کونسل تراہیہ کے گاؤں نکڑالی میں ڈکیتی کی وردات تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب 10 بجے راجہ نصیر راجہ زاہد راجہ شاہد کے گھر ڈکیتی کی وردات چار افراد گھر میں گھسے گھر والوں نے شور مچایا اور ایک ڈاکو موقعے پر پکڑا گیا گھر کے مالک راجہ نصیر نے ڈاکو کو پکڑا دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کی فائر راجہ نصیر کے سر پر لگا اور راجہ نصیر موقعے پر جابحق ہو گئے پولیس کو 15 پر اطلاع دی گئ ایک ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا تین ڈاکو بھاگنے میں کامیاب رات 11 بجے تھانہ روات کی پولیس اور SHO DSP /SSP اور سائبر کرائم کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئ نکڑالی اور اہل علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا ہمارا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اور بلخصوص تھانہ روات کے SHO اور CPO اور دیگر پولیس سے پرزور مطالبہ ہے کہ ایسے لوگوں کو اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور سخت سے سخت کروائی کی جائے اور غمزدہ خاندان کو انصاف دیا جائے اور ان کی داد رسی کی جائے اور علاقے میں امن بحال کر کے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں