170

پنڈی پوسٹ کی دسویں سالگرہ کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد

تحریر چوھدری محمد اشفاق
گیا تو میں وہاں موجود نہیں تھا لیکن ایک ہفتے بعد میں پنڈی پوسٹ کا حصہ بن گیا اور اس پودے کو اپنے ہاتھوں سے پانی دیتا رہا ہوں جہاں ضرورت پڑی اس کا شاخ تراش بھی کرتا رہا ہوں آج الحمد اللہ پنڈی پوسٹ ایک سائیہ دار درخت بن چکا ہے اور اس کی چھاؤں میں اس وقت خطہ پوٹھوہار کے نامور صحاٖفی حضرات بیٹھے ہوئے ہیں جو اس کی تھوڑی تھوڑی چھاؤں اٹھا کر اپنے اپنے علاقوں میں بکھیر رہے ہیں آج اللہ پاک کے فضل وکرم سے جس طرف بھی نظر دوڑائی جائے پنڈی پوسٹ کی شاخیں وہاں پر ضرور کسی نہ کسی صورت میں دکھائی دیتی ہیں بروز جمعرات پنڈی پوسٹ کے 10سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں علاقہ بھر سے صحافی حضرات نے شرکت کی ہے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سینئر صحافی راجہ غلام قمبر نے ادا کیئے ہیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہے راجہ طاہر نے تلاوت کلام پاک سنائی اس کے بعد نعت رسول مقبول معروف نعت خوان شاہد جمیل منہاس نے پیش کی ہے چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوھدری نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ میں تمام صحافی بھائیوں کو پنڈی پوسٹ کی دسویں سالگرہ کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں تمام بھائی میرے لیئے قابل احترام ہیں آج ہم الحمد اللہ پنڈی پوسٹ کے دسویں سالگرہ منا رہے ہیں سالگرہ کا دن تو مئی میں بنتا تھا لیکن عید الفطر و دیگر مصروفیات کے باعث اس کو جون میں منانا پڑ رہا ہے پہلے ہمارا ارادہ تھا کہ اس پروگرام بڑی سطح پر منایا جائے جسمیں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات کو دعوت دی جائے اپنے صھافی بھائیوں کو انعامات اور شیلڈ وغیرہ دیں پنڈی پوسٹ کی کامیابی میں صرف میرا ہاتھ نہیں ہے بلکہ اس میں آپ سب بھائیوں کی محنت شامل ہے 10سال قبل جب ہم نے پنڈی پوسٹ کا آغاز کیا تھا تو اس میں ہمارا ایک مقصد شامل تھا کہ اپنے ملک علاقے اور اپنے لوگوں کی خدمت کرنی ہے سب نے دیکھا ہو گا کہ ہم اپنے اس پلیٹ فارم کو صحافت برائے خدمت کے طور پر استمعال کرتے ہوئے علاقائی مسائل کو اجا گر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے میں آج اس حوالے سے مکمل طور پر مطمئن ہوں میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ اس ادارے سے کسی ایک شخص کو بلیک میل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اپنے مفادات ھاصل کیئے ہیں ہماری ٹیم میں کوئی ایسا رپورٹر موجود ہی نہیں تھا جو اس طرح کے کام کرے ہمری ٹیم کا حصہ صرف وہی لوگ بن سکے ہیں جن کا نام اچھے لوگوں میں لیا جاتا ہے اور ان میں حقیقی معنوں میں اپنے علاقے کی خدمت کرنے کا جذبہ موجود ہو جو بھائی 10سال پہلے ہماری ٹیم کا حصہ بنے تھے آج بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں پرنٹ میڈیا بلکل ختم ہو چکا ہے اور الیکٹرانکس میڈیا کا دور بھی ختم ہونے کو ہے سوشل میڈیا بہت زیادہ آگے نکل چکا ہے ہر کوئی اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کر سکتا ہے سوشل میڈیا کے اس دور میں بھی پنڈی پوسٹ نے راولپنڈی کلرسیداں اور گرد و نواح کے علاقوں میں اپنا نام بنایا ہے پنڈی پوسٹ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کی قیمت 20روپے ہے اور تمام پیپرز فروخت ہو رہے ہیں لوگ انتظار کرتے ہیں کہ پنڈی پوسٹ آئے اور ہم پڑھیں ہمارا مقصد صرف علاقے کی خدمت کرنا ہے جس کسی نے بھی معاشرے کی بہتری کیلیئے کوئی ھوڑا سا بھی کردار ادا کیا ہے ہم نے اس کو سامنے لانے کی پوری کوشش کی ہے ہماری ٹیم نے نوجوان نسل کو بھی بہت کچھ سکھایا ہے چاہے وہ کھیل کے حوالے سے ہو یا کسی اور حوالے سے ہوہم نے اس پلیٹ فارم سے مالی مفادات بھی ھاصل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے قومی اسمبلی اور بلدیاتی الیکشن کا وقت بھی آیا آفرز ہوئیں کہ ہماری لیڈ یا سپر لیڈ لگائیں لیکن ہم نے پیسے کو ترجیح نہیں دی ہے ہم کسی کا بھی آلہ کار نہیں بنے ہیں ہم نے حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے جو حقیقی معنوں میں علاقے کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں ادارتی صفحہ پر پروفیس محمد ھسین،شاہد جمیل منہاس بہت اچھے کالم لکھتے ہیں لکھاری نے اپنا ایک مقام بنایا ہوا ہے جس وجہ سے اخبار کی سرکولیش میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اب ہم نے پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوش میڈیا پر بھی روجہ دینا شروع کر دی ہے ہم نے فیس بک پیج اوت یو ٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے جہاں قارئیں اور ناظرین کیلیئے بہترین مواد موجود ہوتا ہے جس کیلیئے سب دوستوں کا تعاون درکار ہو گا آخرمیں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا ہے پروفیست شاہد جمیل منہاس نے صدارت خطبہ میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پنڈی پوسٹ جو اس علاقے کا نمائندہ اخبار ہے جو کسی بھی صورت میں بلیک میلنگ والا کام نہیں کرتا ہے بڑی مزے کی بات ہے کہ ہم نے یہ نہیں دیکھا ہے کہ کسی ایک سیاسی پارٹی کو ہر ہفتے نئے انداز میں بار بار پیش کیا ہو جہاں ضروری ہو وہاں پر اپنا کام کرتے ہیں پنڈی پوسٹ ٹیم لوگوں کو ان کا حق دلاتی ہے تقریب سے سیاسی و سماجی شخصیت محمد زبیر کیانی،صھافی راجہ طاہر محمود، آصف شاہ،چوھدری ساجد محمود، ملک نوید، چوھدری محمد اشفاق، شہزاد رضا، ملک قیصر اعوان، چوھدری عبدالجبار، عرفان کیانی،و راجہ نویدودیگر نے بھی خطاب کیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں