لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) حکومت پنجاب نے ڈی آئی جی ساجد کیانی کو سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ساجد کیانی ان دنوں ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر (PPIO)کے عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ساجد کیانی اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی پی او حافظ آبادکے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ساجد کیانی کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ سے ہے۔ انہوں نے 2003 میں بطوراے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان جوائن کی۔ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے تیسویں کامن سے ہے۔کیرئیر کے آغاز میں ساجد کیانی نے اے ایس پی یوٹی راولپنڈی،صدر چکوال اور مری میں خدمات سر انجام دیں۔ ایس پی رینک پر پروموشن کے بعد انہوں نے بطور ایس پی سی آئی ڈی اسلام آباد،ایس پی سٹی اسلام آباد،ایس پی صدر اسلام آباد فرائض سر انجام دئیے۔بطور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد، ڈائریکٹر آئی بی راولپنڈی اور انٹریئر منسٹر کے آفس میں بھی فرائض سر انجام دیے۔ ساجد کیانی انتہائی اہم عہدوں پر پیشہ ورانہ فرائض ادا کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے پروفیشنل کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو بھرپور لگن، محنت اور فرض شناسی سے ادا کرکے اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیاہے اور انکا شمار پاکستان پولیس سروس کے نہایت پروفیشنل، ایماندار اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے۔
506