راولپنڈی ایڈیشنل سیشن جج فرحان مدثر نے نومولود بچی کے قتل میں نامزد خاتون سمیت 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 34 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس نے 12 فروری 2023 کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ نامعلوم مرد اور عورت نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے نومولود بچی کو کپڑے میں لپیٹ کر دربار کریمی کے قریب خالی پلاٹ میں پھینک دیا
جس کے سر اور جسم پر زخموں کے نشانات تھے جسے ٹیکسلا ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی بعد ازاں پولیس نے اس مقدمہ میں ذوالفقار اور اریبہ کو گرفتار کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے قتل دفعات کے تحت دونوں ملزمان کو 10/10 سال قید، 496- b 2 کے تحت 5/5 سال قید اور 10 ہزار روپے فی کس جرمانہ اور دفعہ 329 کے تحت 2/2 سال قید اور 30 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی