237

نومنتخب ایم این اے راجہ خرم شہزاد نواز کے وارنٹ گرفتاری

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ مقدمے میں نومنتخب ایم این اے راجہ خرم شہزاد نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے کیس کی سماعت کی۔ اسد عمر اور علی نواز اعوان کے عدالت سرینڈر ہوجانے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے۔
طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر راجہ خرم شہزاد نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری جبکہ اسد عمر اور علی نواز اعوان کے عدالت سرینڈر کردینے اور وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کر لی گئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں