234

فیس بک دوستی نے دو لاکھ کی رقم سے محروم کردیا

چک بیلی خان (نامہ نگار)چک بیلی خان کے نواحی موضع ٹھلہ خورد میں موجود بلال گینگ نے فیس بک پر دوستی کے ذریعے پشاور کے رہاٸشی کو بلوا کر دو لاکھ روپے لوٹ لیے۔

یہ گینگ علاقے میں پہلے بھی اجرتی وارداتوں کی وجہ سے مشہور ہے حق نواز ولد ذوالقدر سکنہ نظام آ باد پشاور نے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دی ہے کہ اس کی موضع ٹھلہ خورد چک بیلی خان سے تعلق رکھنے والے محمد بلال ولد محمد ایوب سے دوستی ہو گٸ

جس کے بعد بلال نے اسے اپنے گھر بلایا اور مل کر کاروبار کرنے کا لالچ دے کر دو لاکھ روپے لیے جس کی وڈیو بھی بناٸ گٸ

اس عمل میں بلال کے مزید دو ساتھی بھی شامل تھے رقم لینے کے بعد وڈیو ڈیلیٹ کر کر دی گٸ اور اسےایک دن تک حبس بے جا میں رکھا

ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی کہ اگر آ ٸندہ رقم کا مطالبہ کیا تو اسے جان سے مار دیا جاۓ گا بلال گینگ علاقے میں پہلے بھی مختلف جراٸم کی وارداتوں میں مشہور ہے

لٹنے والے شخص حق نواز نے سی پی او راولپنڈی سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس گینگ کے خلاف کارواٸ کرکے اس کی رقم واپس دلواٸ جاۓ اور دیگر لوگوں کو اس جراٸم پیشہ گروہ سے بچایا جاۓ

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں