104

نواز شریف کی وطن واپسی،عرفان صدیقی کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی 21 جنوری کو وطن واپسی کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر محمد نوازشریف کے حوالے سے وائرل ہونے والی اطلاعات پر جب ان سے رابطہ کیاگیا تو وزیراعظم کے سابق مشیر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ 21 جنوری کو محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات محض قیاس آرائی ہے۔ ان میں کوئی صداقت نہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں