راولپنڈی (نیٹ نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھرلی ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ٹیم آج چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائےگی ذرائع ن لیگ کے مطابق جلد الیکشن کرانےکی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گےخیال رہےکہ کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا تھا ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی
170