80

نمازجنازہ کے دوران جیبیں صاف کرنیوالا ملزم اڈیالہ منتقل

کلر سیداں (راجہ سعید،نمائندہ پنڈی پوسٹ)علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے جنازہ گاہ میں لوگوں کی جیبیں صاف کرنے والے ملزم ظفر اقبال سکنہ سرگودھا کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے تین دن اڈیالہ جیل رہنے کی سزا بھی سنا دی۔ملزم ظفر اقبال نے جمعہ کے روز نماز جنازہ کے دوران پر ایک شخص کی جیب سے چھ ہزار روپے کی رقم چرا لی تھی اور دوسری واردات کیلئے ایک اور شخص کی جیب میں ہاتھ ڈالا ہی تھا کہ ملزم کو پکڑ لیا گیا اور وہاں موجود افراد نے اس کی دھنائی شروع کر دی اور تسلی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔دریں اثناء پولیس نے 19 ہزار سعودی ریال چھیننے والے ملزم امتیاز حسین سے پانچ ہزار سعودی ریال برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے جبکہ وارات میں ملوث ایک اور ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں