187

نقب زنی کی واردات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )روات پولیس کی کاروائی،نقب زنی کی واردات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 04 لاکھ 15 ہزار روپے اور طلائی زیورات برآمد۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں عالمگیر اور رحیم اللہ شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 04لاکھ 15ہزار روپے اور طلائی زیورات برآمد ہوئے،ملزمان نے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات اور نقدی چوری کی تھی،ملزم عالمگیر نقب زنی کی واردات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں