120

نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار چھینی کی رقم وصول

راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) صدربیرونی پولیس کی کاروائی،نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،مسروقہ رقم 02لاکھ 30ہزار روپے، بیٹری اور15کلو ڈرائی فروٹ برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم راحت اللہ کو گرفتارکرلیا،ملزم سے مسروقہ رقم 02لاکھ 30ہزار روپے، بیٹری اور15کلو ڈرائی فروٹ برآمد ہوا، ملزم نے ڈرائی فروٹ کی دوکان کی دیوار توڑ کر رقم اورڈرائی فروٹ چوری کیاتھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں