جاتلی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ جاتلی کے علاقہ مندرہ چکوال روڈ ، رتیال سٹاپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ، ملزمان کار پر سوار تھے، واقعہ مندرہ چکوال روڈ پر رتیال سٹاپ پر پیش آیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی۔ واقعات کے مطابق نواحی گاؤں در کالی سیداں کا نوجوان عروج شاہ جو یو نیورسٹی کا طالبعلم تھا کو مندرہ چکوال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، واقعہ کہ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے عروج شاہ کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہی راستے میں ہی دم تو ڑ گیا۔
99