اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ )نارمل پاسپورٹس کااجراء21روز میں ہو گا۔محکمہ پاسپورٹ نے نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ کے اجرا کی مدت میں اضافہ کر دیا۔پاسپورٹ اجرا کے معاملے پر محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایت جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاسپورٹ کا وقت پر اجرا مشکل ہوگیا ہے، چند شر پسند عناصر پاسپورٹ کو منفی طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کااجرا 21 روزمیں ہوگا اور ار جنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5 روز میں ہوگا جبکہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اجرا 2 دفتری روز میں کیا جائے گا۔
199