نادرا نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑی سہولتوں کا اعلان کیا، جس کے تحت شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے لیے نادرا دفاتر آنے والے بزرگ شہریوں کو وہیل چیئر فراہم کی جائے گی اور انہیں ٹوکن لینے کے بعد قطار میں انتظار کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر شناختی دستاویرات بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس سے قبل نادرا کی جانب سے 60 سال عمر ہونے پر شہریوں کو تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ تاہم اب 55 سال عمر ہونے پر انہیں تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔
ترجمان نادرا کے مطابق بزرگ شہریوں کو یہ سہولت بھی فراہم کر رہا ہے کہ اگر وہ بیماری کے باعث نادرا کے دفتر نہ آ سکیں اس کے علاوہ اگر وہ بیماری کے باعث دفتر نہ آ سکیں تو نادرا کے نمائندےکو گھر پر بلوا کر شناختی دستاویزات بنوا سکتے ہیں۔