نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ میں معائدہ طے،شہریوں کو بڑی سہولت ملیگی

اسلام آباد (زاہد حسین نقیبی )نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت یونین کونسلز میں پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کا آن لائن اجراء ممکن ہو جائے گا۔

اب شہری گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ (Pak ID Mobile Application) کے ذریعے یہ سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے، جس سے سرکاری خدمات تک رسائی آسان اور شفاف ہو جائے گی۔

یہ اقدام Pak ID موبائل ایپ کی آگاہی اور استعمال کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

معاہدے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب میاں شکیل احمد اور ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن محترمہ فضہ شاہد نے دستخط کی۔