103

ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن جاری، 60ہزار جرمانہ

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہر غلام عباس ہرل نے ناجائز منافع خوری کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے، منافع خوری کی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت، گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تحصیل بھر میں فروٹ، سبزی، گوشت، جنرل سٹورز پر قیمتوں کو چیک کیا، گوجرخان شہر اور ملحقہ دیہاتوں میں 279 دکانات کو چیک کیا گیا، ریٹ لسٹ سے زائد رقم وصول کرنے پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 61000 روپے جرمانہ کیا گیا، معمولی خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر نے میٹروواچ سے گفتگو میں کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، شہری اشیائے خوردونوش کی خریداری ریٹ لسٹ کے مطابق کریں، زائد قیمت وصول کرنے والے دکاندار کی نشاندہی کی جائے، ضرور کارروائی کی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں