276

ناجائز اسلحہ رکھنے پر 9 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان محمد نعمان،نثار احمداورعامر کو گرفتارکرلیا،ملزمان نے 03پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نصیر خان کو گرفتارکرکے ملزم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم کو گرفتارکرلیا، ملزم سے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن برآمد ہوا، ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تصدیق حسین کو گرفتارکرکے ملزم سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رومان کو گرفتارکرلیا،ملزم سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر عباس کو گرفتارکرکے ملز م سے01کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کی،جبکہ صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان خان کو گرفتارکرلیا،ملزم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں