177

ناجائز اسلحہ رکھنے پر 8ملزمان گرفتار

راولپنڈی( نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار 29لیٹر شراب،04بوتل شراب،250 گرام چرس، 01پستول معہ ایمونیشن اور01آہنی چھری برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے محمد داؤد سے20لیٹرشراب،صادق آباد پولیس نے البرٹ سے05لیٹرشراب،سٹی پولیس نے راحت سے2-1/2لیٹر شراب،صدربیرونی پولیس نے عمر فاروق سے1-1/2لیٹرشراب،گنجمنڈی پولیس نے ہارون سے04بوتل شراب،کینٹ پولیس نے موہب خان سے250گرام چرس، مندرہ پولیس نے علی واحد سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن جبکہ رتہ امرال پولیس نے اسد اللہ سے01آہنی چھر ی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں