ناجائز اسلحہ رکھنے پر 08 افراد گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،04پستول 30بور معہ ایمونیشن،01پستول 9MMمعہ ایمونیشن،01رائفل 8MMمعہ ایمونیشن،01میگزین رپیٹر 12بور معہ ایمونیشن اور150گرام چرس برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 03ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان بلال اورذاکر اللہ سے02پستول 30بور معہ ایمونیشن جبکہ ملزم آصف خان سے01میگزین رپیٹر 12بور معہ ایمونیشن برآمد،تھانہ روات پولیس نے ملزم عدنان الیاس کوگرفتارکرکے01پستول 30بور معہ ایمونیشن اور01رائفل 8MMمعہ ایمونیشن برآمد،تھانہ صادق آباد پولیس نے محمد علی سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،تھانہ چونترہ پولیس نے اعظم خان سے01 پستول 9MMمعہ ایمونیشن برآمد،جبکہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے محمد فیاض سے150گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں