169

ناجائز اسلحہ رکھنے پر کاروائی،12 افراد گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 12ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم وقاص کو گرفتا رکرکے ملزم سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، سٹی پولیس نے ملزم محمد لقمان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے مشتاق سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم محمد نعمان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے محمد ذوہیب الیاس سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، محمد شعیب سے01 پستول30بور معہ ایمونیشن، عبدالحنان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے محمد شہباز سے رائفل12بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ارشد محمود سے کلاشنکوف معہ ایمونیشن، سلیم حسین سے رائفل223معہ ایمونیشن، محمد شکیل سے02میگزین 223بورمعہ 04روند، چونترہ پولیس نے جبار حسین سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والون کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں