82

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی06ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے ملزم ندیم سے 02 پستول 30 معہ ایمونیشن، ملزم امیر حمزہ سے 02 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم محسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم محمد علی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم دولت خان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم اعزاز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے

، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں