راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،06 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شعیب سے پسٹل 9MM معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم عبدالرحمٰن سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم ثاقب سے پسٹل30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم عالم شیر سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم فیاض سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، چکری پولیس نے ملزم محمد فدا سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
123