148

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی05ملزمان گرفتار

ٍ راولپنڈی ( نمائندہ پنڈ ی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے ملزم خرم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم ندیم سے 01رائفل کلاشنکوف معہ ایمونیشن، ملزم افضل سے 01چھری،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم منصور سے 01پستول9ایم ایم معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم مزمل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں