کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی نے کلرسیداں کو ایک بار پھر مختلف حلقوں میں تقسیم کرکے اسے تختہ مشق بنایا ہے کلرسیداں کے تین یوسیز کو سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے پی دس سے نکال کر پی پی سات میں شامل کردیا گیا کلرسیداں کی یوسیز بشندوٹ،غزن آباد،گف اور بھلاکھر کو پی پی نو، پی پی دس سے نکال کر پی پی سات میں شامل کردیا گیا جبکہ کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی یوسیز کنوہا،چوآخالصہ،سموٹ کے علاوہ پٹوار سرکل منیاندہ اور پٹوار سرکل دھمالی کو پی پی سات کلر سے نکال کر پی پی 8 گوجرخان میں شامل کردیا۔نئے حلقہ بندیوں سے چوہدری نثار علی خان کلرسیداں سے باہر ہو گئے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھی حلقہ پی پی 8گوجرخان سے نکال کر حلقہ پی پی 9دولتالہ میں شامل کر دیا گیا۔ پی پی دس سے مسلم لیگ ن کے امیدوار مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب انجنئیرقمرالسلام راجہ کی یوسی گف کو بھی پی پی دس سے نکال کر پی پی سات کہوٹہ میں شامل کردیا گیا جہاں پہلے ہی مسلم لیگ ن کے دو ارکان اسمبلی راجہ محمد علی اور راجہ صغیر احمد الیکشن کے لیئے موجود ہیں۔پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان حلقہ پی پی سات میں پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے ہیں انہوں نے ضمنی انتخاب کے لیئے اپنی مہم بھی زوروشور سے شروع کر رکھی تھی ان کی یوسی سموٹ کوبھی پہ پی سات سے پی پی آٹھ میں شامل کردیا گیا اسی طرح تحریک لبیک کے امیدوار حافظ منصور ظہور لنگڑیال اور پیپلز پارٹی کے امیدوار پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود کی یوسیز بھی پی پی سات سے نکال کر پی پی آٹھ میں شامل کردی گئی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کے پٹوار سرکل کونتریلہ کو بھی پی پی 8گوجرخان سے پی پی 9دولتالہ سے منسلک کر دیا گیا۔
