159

میڈیکل کالجزمیں داخلوں کیلئےایم ڈی کیٹ لازمی قرار

اسلام آباد(نیٹ نیوز)سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کو لازم قرار دے دی ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کی دائر اپیلیں خارج کردیں اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیاسپریم کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے اور نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے تعلق نہیں ہےپی ایم سی کاایم ڈی کیٹ پرطلبہ کےتحفظات دورکرنےکا اعلان سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے اور باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں کوئی بھی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فراراختیار نہیں کرسکتا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں