میپل لیف سیمنٹ نے پایونیر سیمنٹ کے 70فیصد حصص خرید لیے

میپل لیف سیمنٹ کمپنی نے پایونیر سیمنٹ کے 70% حصص خریدنے کا معاہدہ (ایس پی اے) کر لیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کے ملنے سے ان کی کل پیداواری گنجائش 13.4 ملین ٹن سالانہ ہو جائے گی۔اس گنجائش کے ساتھ میپل لیف پاکستان کی تیسری سب سے بڑی سیمنٹ بنانے والی کمپنی بن جائے گی۔
اپنی پہلے سے موجود 18.53% ملکیت کے ساتھ ملا کر، میپل لیف کی کل موثر ملکیت 88% ہو جائے گی، جو اسے پایونیر سیمنٹ پر مکمل کنٹرول دے گی۔اب میپل لیف پورے پاکستان کی سیمنٹ مارکیٹ کا 15% حصہ بنائے گی۔یہ بڑا فیصلہ میپل لیف کو مزید طاقتور بنائے گا، اس کی پیداواری صلاحیت بڑھائے گا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔