243

میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ کے زیر اہتمام ساتواں استقبالیہ اسٹیج

چوہدری اشفاق/میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ چوکپنڈوڑی رسول پاکؐ سے عقیدت کے اظہار کیلئے چوکپندوڑی شہر میں ہر سال عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر کی سجاوٹ اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے جلوسوں کے استقبال کیلئے بہت اعلیٰ پیمانے پر انتظامات انجام دیتی ہے اور میلاد کمیٹیوں کو مرکزی سطح پر شایان شان طریقے سے خوش آ مدید کہنے کیلئے ان کو انعامات دئیے جاتے ہیں تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے اس کا قیام 2014 میں عمل میں لایا گیا اس کے بانی اراکین میں صوفی محمد اخلاق‘حافظ محمد جہانگیر‘مدثر حفیظ بھٹی‘عبدالرحمن‘شہزاد رضا‘ عبدالجبار چوہدری اورعلامہ دانش حبیب شامل ہیں یہ تمام اراکین مسلسل 7سال سے شہر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں شروع میں ان کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرناپڑا لیکن بلند حوصلوں نے ان کو کمزور نہیں ہونے دیا انہوں نے اپنی محنت جاری رکھی اور الحمد اللہ آج مذکورہ میلاد کمیٹی اس سطح پر پہنچ چکی ہے کہ وہ اتنے بڑے کام سے اس طرح نمٹ رہے ہیں جیسے ایک گھر کا نظام چلایا جاتا ہے اس کمیٹی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے تمام ممبران متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں یہ سارا سال تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کرتے رہتے ہیں اور عید میلاد النبیؐ کے بابرکت موقع پر خرچ کرتے ہیں جس کے بدلے اللہ پاک ان کو کئی گنا عطاکرتے ہیں کمیٹی کے تمام ممبران اپنے کام سے بلکل مطمئن ہیں اور اگلے سال کے لیے مزید بہتر کرنے کے حوالے سے زیادہ پر عزم ہیں جس کی واضح مثال یہ ہے کہ پچھلے چھ سال تک انہوں نے صرف چوکپنڈوڑی شہر کے گرد و نواح سے نکلنے والے میلاد جلوسوں کے استقبال کا فریضہ سر انجام دیا ہے لیکن اس مرتبہ انہوں نے اس میں ایک اور نیکی کا اضافہ کرتے ہوئے10 ربیع الاول کو مقابلہ حسن قراّت و نعت کا اہتمام بھی کیا ہے جس کا مقصد اس علاقے میں موجود ننھے ثناء خوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے مقابلہ حسن قراّت میں کل 13بچوں نے حصہ لیا ہے جن میں سے مصباح الہدی اسلامک پبلک سکول کہوٹہ کے طالبعلم حافظ حاشر محمود نے پہلی‘جامعہ خلفائے راشدین چوکپنڈوڑی کے طلباء محمد بلال نے دوسری اور تیسری طالعلم حجتہ اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے مقابلہ حسن قراّت کے لیے ججز کے فرائض قاری یاسر مشتاق نعیمی‘قاری ساجد محمود سبزواری نے انجام دیئے ہیں‘ اسی طرح مقابلہ ثناء خوانی میں کل 20بچوں نے حصہ لیا ہے جن میں سے دارلعلوم گلزار حبیب جامع مسجد چوکپندوڑی کے طالبعلم جواد علی نے پہلی مصباح الھدی اسلامک پبلک سکول کہوٹہ کے طالبعلم محمد جواد نے دوسری اور چنام شریف کے رہائشی عبدالوہاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی مقابلہ نعت کیلئے ججز کے فرائض پروفیسر شاہد جمیل منہاس‘ ماسٹر اظہر محمود اور علامہ عبد الجبار فدائی نے سر انجام دیئے۔دونوں مقابلہ جات کے شراکت دار پوزیشن ہولڈرز طالبعلموں میں نقد انعامات و شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئی ہیں ان کے علاوہ مقابلہ میں شریک تمام طالبعلموں کو مختلف انعامات اور قرآن پاک کے نسخوں سے نوازا گیا ہے قرآن پاک کے نسخے معاز ویلفیئر ٹرسٹ بھاٹہ روڈ اور سنگال ٹریڈرز کی جانب سے دیئے گئے بہترین مقابلہ حسن قراّت و نعت کے انعقاد سے چھوٹے طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے علاقہ بھر کے لوگوں نے میلاد کمیٹی چوکپنڈوڑی کی اس کاوش کو زبردست الفاظ میں سراہا ۔12ربیع الاول کے موقع پر کمیٹی نے شہر میں جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد عاشقان رسول ؐ کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان میں رسولؐ کی محبت کو مزید اجاگر کرنا ہے نقابت کے فرائض سیکرٹری محمد اسرار جنجوعہ نے انجام دیئے۔اس پروگرام میں میلاد کمیٹیوں جن میں میلاد کمیٹی گرمالی‘حویلیاں‘پکی قبراں‘دہری‘میرا دہری،ڈھول کان زمان،آراضی پنڈ،آراضی گوہڑہ،موہڑہ کھوہ والا،محبوب ٹاؤن،جانس موہڑہ کھوہ،نندنہ جٹال،پرانا نندنہ جٹال،موہڑہ حیال،موہڑہ حیال چوہان،چھپر،چبوترہ،موہڑہ روپیال،نئی آبادی،نئی آبادی ٹیالہ، ٹیالہ،نمب بالا،چھنی منگرال،بھکڑال،جامع مسجد گلزار حبیب چوکپندوڑی شامل ہیں بہترین انتطامات ترتیب دینے پر ان کو انعامات شیلڈاور ٹرافیاں دی گئیں کمیٹی ممبران کی بہترین حکمت عملی کے باعث تمام سیکورٹی ادارے مکمل طور پر جلوسوں کی نگرانی میں مصروف عمل رہے ہیں پروگرام کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنے پر پولیس چوکی چوکپنڈوڑی،وارڈن اہلکاران،پٹرولنگ پولیس اور دیگر کو بھی بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا ہے پروگرام کی کوریج پر میڈیا نمائندگان کو بھی انجمن تاجران چوکپندوڑی کے صدر و دیگر عہدیداران کی طرف سے شیلڈ و ٹرافیاں دی گئی ہیں بہترین پروگرام کے انعقاد پر میلادکمیٹی انتظامیہ کے ممبران صوفی محمد اخلاق‘حافظ جہانگیر اقبال‘مدثرحفیظ بھٹی‘عبدالرحمن‘ شہزاد رضا‘علامہ دانش حبیب اورعبدالجبار چوہدری یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں یہ عاشق رسولؐ ہیں کسی سے نہیں مانگتے لیکن ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنا ہم سب کا مذہبی و اخلاقی فریضہ بنتا ہے ہمیں ان کے دست و بازو بننا چاہئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی ہے تا کہ یہ لوگ مزید عزم و ہمت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں اور عاشقان رسولؐ کی مزید حوصلہ افزائی کر سکیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اس نیک کام کی انجام دہی پر مرکزی میلاد کمیٹی چوکپنڈوڑی کے تمام ممبران کو مزید ہمت عطا فرمائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں