چوکپنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں سابق چیئرمین زبیر کیانی کی قیادت میں چوکپنڈوڑی میں جشن منایا گیا ،ریلی نکالی گئی،پارٹی ترانوں پر رقص اور عظیم الشان آتشبازی کا مظاہر ہ بھی کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے سینکڑوں لیگی ورکرز نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی نائب صدر مسلم لیگ قمر السلام راجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر یونین کونسل بشندوٹ،گف،غزن آباد،بھلاکھر اور کلرسیداں کے مختلف علاقوں سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض عاطف مبین جنجوعہ نے ادا کیے،سابق وائس چئرمین ظفر عباس مغل۔سابق کونسلر مبین کونسلر مبین جنجوعہ،چوہدری حنیف،چوہدری سعید اختر،طاہر بشیر راجہ و دیگر بھی موجود تھےاس موقع پر خطاب میں قمر السلام راجہ نے کہا کہ آج خوشی منانے کا دن ہے اس خوشی کا دن کہ گزشتہ چار سالوں میں غریب کا جینا حرام کر دیا گیا،اس خوشی کا دن کہ جب لوگوں کو چن چن کر سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا آج غم منانے کا نہیں خوشی منانے کا دن ہے انھوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف سے مسلسل رابطے میں ہوں آمدہ بلدیات ہوں یا قومی الیکشن ایک نئی تاریخ رقم کریں گے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔
168