208

مہنگے داموں گوشت بیچنے پر قصابوں کو جرمانہ عائد

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے کلر سیداں شہر میں چیکنگ کے دوران مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر چاردکانداروں شہباز خلجی،شباب بشیر،ارسلان بشیر، افتخار احمد اور تحسین کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔چیکنگ کے موقع پر قصابوں نے نرخ نامے بھی مناسب جگہ پر آویزاں نہیں کر رکھے تھے۔اسپیشل مجسٹریٹ کے مطابق ویٹرنری سٹاف کی شکایت پر احمد رحمان نامی قصاب جو سلاٹر ہاؤس کی بجائے گلی میں اپنا جانور ذبحہ کر رہا تھا کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ادھر عوامی حلقوں کی جانب سے یہ شکایت بھی عام ہے کہ قصابوں نے جعلی مہریں بنا کر اپنے گھروں میں رکھی ہوئی ہیں اوروہ مضر صحت جانوروں کو سلاٹر ہاؤس میں لے جانے کی بجائے اپنے اپنے گھروں میں ذبحہ کر کے گوشت پر مہر لگا کر فروخت کیلئے بازار لے آ تے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں