کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مہنگی کھاد فروخت کرنے پر ڈیلرز کے سخت ایکشن کا حکم‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی اور اے ڈی سی جی کیپٹن محمد صدیق نے کہا ہے کہ کھاد کی فروخت کو مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنائی جائے اور کھادوں کا نرخ نامہ دوکانوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرایا جائے لہذا اس بات کو یقینی بنانے کیلئے محکمانہ عملہ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور کھاد ڈیلرز کو مقرر کردہ نرخ پر فروخت کرنے کا پابند کیا جائے گا جبکہ حکم عدوی کرنے والے ڈیلرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
169