148

مہنگی کھاد بیچنے پر راولپنڈی سے تین ڈیلرز گرفتار،چیف سیکرٹری کو بریفنگ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف سیکرٹری پنجا ب کے زیر ہدایت آج کمشنر آفس راولپنڈی کمیٹی روم میں کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ذخیرہ اندوزی کی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سیف انور جپہ نے کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر عبداللہ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سجاد احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ سلیم،لائیوسٹاک کے افسران اور دیگر کاشتکاران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت توسیع سجاد احمد نے بتایا کہ رواں ماہ ٹوٹل750000جرمانے کیے گیے، 4 کھاد کے گودام سیل کیے گئے،207 انسپیکشنز کی گئیں، 1 ایف آئی آر اور 3 لوگ گرفتار کیے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صرف تین دنوں میں یعنی 13تا15 نومبر کے دوران 435000 جرمانہ کیا گیااور 4 علاقوں کو سیل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کھاد کی قیمتوں کے ریگولر چیک اپ کی وجہ سے کھاد کی قیمتوں میں واضح فرق آیا ہے۔ اجلاس کے دوران اٹک جہلم اور چکوال سے بھی کھاد کی سپلائی اور قیمتوں بارے استفسار کیا گیا۔اٹک میں جرمانے کیے گیے اور اس وقت یوریا اور DAP کی کوئی کمی نہیں ہے اسی طرح جہلم میں بھی 75500 جرمانے کیے گئے ہیں اور جہلم میں یوریااورDAP کی کمی نہیں اور قیمتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔جہلم میں 80 فیصد حصے پر بیجاء کا کام ہو چکا ہے۔ اسی طرح چکوال میں 442000 جرمانہ کیا گیا جو کہ ڈویژن میں سب سے زیادہ ہے اس کی وجہ سے یہاں بھی فرٹیلائزر کافی مقدار میں موجود ہے، ہورڈنگ نہیں ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سیف انور جپہ نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں کھاد کی سپلائی اور قیمتوں کو ہر صورت مستحکم کیا جائے اور جو لوگ خود ساختہ مہنگائی کر کے ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹر زراعت سجاداحمدکوحکومت کے ریٹس نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں