85

مہنگائی کے باعث حج ادا کرنیوالوں میں بڑی کمی، حج کا کوٹہ سعودیہ کو واپس کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) ڈالر کی قلت اور مہنگائی سے پاکستانیوں کے لیے حج ادائیگی بھی مشکل، حکومت نے استعمال نہ کیا جانے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنےکا فیصلہ کیا، حج کوٹہ واپسی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،ذرائع۔ مہنگے حج کے سبب بہت سے پاکستانی درخواستیں نہیں دے سکے۔ درخواستوں کی کم وصولی پر سرکاری حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے پر بھی غور کیا گیا۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز اضافی کوٹہ ملنے پر مارکیٹ سے ڈالر خریدنے پڑیں گئے۔ اوپن مارکیٹ سے خریداری پر ڈالرکی غیر ضروری طلب بڑھ جائےگی۔ پاکستان کا سابق ادوار میں مطالبہ تھا کہ حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 سے بڑھا کر 2 لاکھ 10 سے 20 ہزار کیا جائے، پاکستان کو کئی برس بعد 1 لاکھ 79 ہزارکا پورا حج کوٹہ ملا تھا جسے مکمل استعمال نہ کیا جاسکاسرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کا کوٹہ مقرر کیا گیا۔ سرکاری حج اسکیم کے لیےکوٹے سے تقریباً 9 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 72 ہزار 869 اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد 8 ہزار رہی۔ سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت44 ہزار 190 کےکوٹے پر 28 ہزار 679 اضافی درخواستیں آئیں۔ سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت اضافی درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پربھیجا جا رہا ہے،ذرائع۔

#Hajj_2023

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں