107

مہنگائی اور بیروزگاری نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا

مہنگائی، بیروزگاری اور ناانصافی سمیت دیگر معاشرتی مسائل میں اضافہ کے باعث جہلم ضلع بھر میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، درجنوں سے زائد شہریوں نے معالجین سے رجوع کرنا شروع کر دیا، جہلم پریس کلب کے سروے کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق نفسیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے، جہلم شہرمیں اس وقت صرف 1 پرائیویٹ نفسیاتی ہسپتال موجود ہے جہاں مریض زہنی و نفسیاتی علاج کیلئے رجوع کرتے ہیں،چند سالوں میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہواہے جن میں خواتین و بچے، نوجوان بھی شامل ہیں، دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کی تعداد شہری علاقوں سے قدرے کم ہے جن میں بیشتر مریض زہنی دباؤ اور معاشی بدحالی کا شکار ہوتے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق ہر تیسرا شہری کسی نہ کسی نفسیاتی مسئلے سے دوچار ہے، جس کی بنیادی وجہ غربت میں اضافہ، مہنگائی، بیروزگاری،لاقانونیت سمیت انصاف کا نہ ملنا، شادی میں تاخیر، گھریلوجھگڑے، ازدواجی مسائل بھی ذہنی و نفسیاتی امراض کا باعث بن رہے ہیں، اکثر مریضوں میں یہ مرض کم شدت کا ہوتا ہے، 5 فیصد افراد میں مرض کی شدت بڑھنے سے شدت پسندی کے واقعات بھی جنم لیتے ہیں جو خودکشیوں کا باعث بن رہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں