چوکپنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مکان کی دیوار گرنے سے40 سالہ محنت کش ملبے کے نیچے آ کر جان کی بازی ہار گیا۔ محمد شکیل ولد محمد رفیق مزدوری کی غرض سے جائے مقام پر پہنچا ہی تھا کہ اچانک دیوار گر گئی۔متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں پہنچایا گیا جہاں پر عملہ کی مبینہ غفلت سے معمولی طبی امداد دے کر گھر روانہ کر دیا گیا جس کے بعد انفیکشن بڑھ جانے سےمریض کی حالت مزید بگڑ گئی اور دو دن بعد گزشتہ رات وہ دم توڑ گیا ۔نماز جنازہ آج دن 11:30 بجے ادا کی جائے گی۔
68