101

مویشیوں کو مضر صحت ٹیکے لگانے کا سلسلہ نہ رک سکا

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم شہر وگردونواح میں مویشیوں کو مضر صحت ٹیکے لگانے کا سلسلہ نہ رک سکا، پابندی کے باوجود بوسٹن 250، بوسٹن 5 سو مائیک اور ایتھوسیل ٹیکوں کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری، شہریوں کا کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں گائے اور بھینسوں کا دودھ بڑھانے اور دھونے کیلئے ٹیکہ جات کا استعمال فیشن بن چکا ہے جس کیوجہ سے جانوروں پرمضرصحت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا تولیدی نظام بھی بری طرح متاثر ہوتاہے۔جانوروں کے بانجھ پن کاشکارہونے پر صوبائی حکومت نے گزشتہ سال بوسٹن 250، بوسٹن 5 سو مائیک اور ایتھو سیل ٹیکوں کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی لیکن متعلقہ اداروں کی لاپروائی اور عدم توجہی کے باعث ان ٹیکہ جات کی خریدوفروخت اور استعمال کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ویٹرنری ماہرین کے مطابق آربی ایس ٹی بوسٹن انجکشن کے استعمال سے جانورکے دودھ اورگوشت سے بھی کینسر اوردیگرموذی امراض پھیلنے کاخطرہ بڑھ جاتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں